Reg: 12841587     

دبئی میں ایونٹس کی اجازت، شرکا کے لئے ویکسین لازم

دبئی (خصوصی رپورٹ)

دبئی میں سماجی اور تفریحی سرگرمیوں کی اجازت دیدی گئی ہے تاہم اس میں صرف وہ افراد شرکت کرسکیں گے جنہوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی ہوگی ۔

حکام کے مطابق ان ایونٹس کے اجازت نامے صرف اس شرط پرجاری کئے جائیں گے جب اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے گی کہ ایونٹ میں شریک افراد اور حصہ لینے والے تمام افراد کی ویکسینیشن ہوگئی ہے۔

دبئی حکومت نے کمیونٹی اور اسپورٹس ایونٹ کی بھی اجازت دیدی ہے تاہم اس کے لئے بھی یہی شرط ہے متعلقہ ایونٹ میں حصہ لینے والے ، تماشائی اور عملہ نے ویکسین لگوالی ہو۔

دبئی حکومت نے ان ایونٹ کے لئے شرکا کی تعداد بھی مقرر کی ہے ۔ جو انڈور ایونٹ میں 1500 اور آوٹ ڈور ایونٹ میں 2500 ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی ایک بار پھر شدید بمباری

Next Post

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی جانب سے اندھا دھند گولہ باری اور میزائل حملوں کے خلاف عالم اقوام میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے ۔

Related Posts
Total
0
Share