مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز
نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان کا آٹے کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گیس اور چینی کے بعد قوم اب آٹے کے بحران کے لیے تیار رہے۔
انہوں نےکہا کہ تباہی سرکار کو پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے پہلے ہی خبردار کر دیا ہے، اور اب سردیوں میں لوگوں کے پاس نہ گیس ہوگی، نہ ہی پکانے کے لئے آٹا ہوگا۔
ان کاکہنا ہے کہ اس حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔
شیری رحمان نے حکومت سے پوچھا کہ کیا آٹے کے بحران کا الزام بھی اپوزیشن پر ڈالو گے؟
انہوں نے کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن آج سراپا احتجاج ہے، ملز کو کہا جا رہا ہے کہ وہ خود گندم خریدیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خود کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہےاور بحران پیدا کر کے مافیا کے لیے مواقع پیدا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے پر 80 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔