Reg: 12841587     

لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی نارتھ ویسٹ کے صدر علی اصغر بابو کوفریڈم آف بارو کے اعزاز سے نوازا گیا

راچڈیل(عارف چودھری)

راچڈیل کی ممتاز سیاسی کاروباری شخصیت اور لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی نارتھ ویسٹ کے صدر علی اصغر بابو کو راچڈیل بارو کا سب سے بڑا اعزاز۔ FREEDOM OF THe BOUROUGH کا اعزاز ملنے پر سابق مئیر راچڈیل محمد ذولفقار اور کاروباری شخصیت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی راچڈیل کے چئیرمین چودھری محمد خضر نے راچڈیل کے کو کوز ریسٹورنٹ میں استقبالیہ دیا جس میں سیاسی کاروباری اور کمیونٹی لیڈروں نے شرکت کی

راچڈیل کی ممتاز سیاسی کاروباری شخصیت اور لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی نارتھ ویسٹ کے صدر لالہ علی اصغر بابو کو راچڈیل بارو کا سب سے بڑا اعزاز۔ FREEDOM OF THe BOUROUGH کا اعزاز ملنے پر سابق مئیر راچڈیل ذولفقار علی اور کاروباری شخصیت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی راچڈیل کے چئیرمین چودھری محمد خضر نے راچڈیل کے کو کوز ریسٹورنٹ میں استقبالیہ دیا جس میں لیڈر لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کونسلر اینڈی کیلی پروفیسر ڈاکٹر زاھد اصغر -محمد عادل واجد علی حاجی رشید ڈاکٹر مقصود غوری لالہ منشا حاجی محمد رمضان چودھری کالے خان چودھری اشرف رفعت محمود حاجی رمضان اور سیاسی کاروباری اور کمیونٹی لیڈروں نے شرکت کی

اس موقع پر لالہ علی اصغر بابو نے کہا کہ سب سے پہلے سابق مئیر زولفقار علی اور چودھری محمد خضر کا شکریہ ادا کرتا ھوں جنہوں نے میرے لئے اس پروقار تقریب کا انعقاد کیا فریڈم آف دی بارو جیسا بڑا اعزاز ملنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ھوں یہ اعزاز میری زندگی بھر کی کمیونٹی خدمات کی وجہ سے ملا ھے انشاللہ ھمارا وطن کشمیر بھی جلد آزاد ھوگا راچڈیل کونسل لبرل ڈیموکریٹک کے لیڈر کونسلر اینڈی کیلی نے اھم ایوارڈ ملنے پر علی اصغر بابو کو دلی مبارکباد دی اور کہا کہ لالہ علی اصغر کی کمیونٹی کیلئے خدمات ایوارڈ دیا گیا راچڈیل شہر کو اس پر فخر ھے ڈاکٹر مقصود احمد غوری اور چودھری بشیر رٹوی کا کہنا تھا کہ کہ علی اصغر بابو نے اپنی پوری زندگی کو کمیونٹی کے لئے وقف کیا ھوا ھے اور یو کے کی لبرل ڈیمو کریٹک اور آزاد کشمیر کی مسلم کانفرنس پارٹی کے لئے انکی بہت خدمات ہیں ھم انہیں ایسے اھم ایوارڈ ملنے پر دلی مبارک باد کہتے ہیں روبینہ اصغر نے کہا کہ ھمیں اپنے والد پر فخر ھے کہ انہوں نے کمیونٹی کی خدمت کے لئے چوبیس گھنٹے اپنے آپکو وقف کر رکھا ھے میزبان سابق مئیر زولفقار علی اور چودھری محمد خضر نے اسقبالیہ میں شرکت کرنے والوں تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ راچڈیل کے سپوت علی اصغر بابو نے ھمارا سر فخر سے بلند کر دیا ھے نوجوان عبدالجبار نے بھی لالہ علی اصغر کے لئے نیک تمنا ت کا اظہار کیا آخر میں کیک بھی کاٹا گیا اور مہمانوں کی تواضع لاھوری کھانوں سے کی گئ.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

استنبول میں ہونیوالے دھماکے کا ملزم گرفتار، کردش تنظیم ملوث نکلی

Next Post

قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قرار دینے کی قرارداد منظور

Related Posts
Total
0
Share