مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج شام اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔
گزشتہ روز پہلے ایک روزہ میچ سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کو سیکیورٹی الرٹ ملنے کے بعد پاکستان میں نیوزی لینڈ کے ساتھ 18سال بعد ہونے والی سیریز منسوخ کردی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کے مطابق ان کی حکومت کو سیکیورٹی الرٹ ملے تھے ، جس کی وجہ سے ان کیلئے پاکستان کا دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں تھا ۔
اس صورتحال کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج شام اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوگی، طیارہ آج دوپہر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے ۔
سول ایوی ایش اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی جو شام 6 بجے اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا اور وہاں سے نیوزی لینڈ پہنچنے گا۔
دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی دورہ کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ترین مقامات میں سے۔
وسیم اکرم کا خیال ہے ہمیں مکمل کہانی نہیں بتائی جارہی ہے۔