Reg: 12841587     

امریکی پابندیوں کے خطرےکے باوجود بھارت کیجانب سے روسی ائیرڈیفنس سسٹم کی خریداری

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

امریکی پابندیوں کے خطرے کے باوجود بھارت نے روس سے جدید ائیر ڈیفنس سسٹم ایس 400 دفاعی میزائل کی خریداری کرلی ہے۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی عہدیدار نے بتایا ہےکہ ایس400 فضائی دفاعی میزائل سسٹم کا پہلا یونٹ رواں سال کے آخر میں بھارت پہنچ جائے گا۔

ھارت نے میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے روس سے 2018 میں 5.5 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔

روسی میزائل سسٹم کی خریداری پر بھارت امریکی پابندیوں کی زد میں بھی آسکتا ہے، امریکا پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ بھارت کو امریکی قانون CAATSA سے چھوٹ ملنے کا امکان نہیں ہے۔

گزشتہ سال اس قانون کے تحت امریکا نے ترکی پر بھی پابندیاں لگائی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمرے کی ادائیگی کیلئے جوڑا موٹر سائیکل پر میلوں کا سفر طے کر کے مکہ پہنچ گیا

Next Post

بیرون ملک رہتے ہوئے سعودی عرب میں کاروبار شروع کرنا اب آسان

Related Posts
Total
0
Share