مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی تا ستمبر 2022 کے دوران دیگر بینکوں پر 29کروڑ 3 لاکھ 63 ہزار روپے کے جرمانے کیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا ستمبر 2022 کے دوران 6 بینکوں پر جرمانے لگائے گئے، بینکوں کے ریگولیٹری قواعد و ضوابط میں کوتاہی پائی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 2 بینکوں پر فارن ایکسچینج کی مد میں بھی جرمانے کیے گئے جبکہ 5 بینکوں پر عام بینکاری اور 4 پر اثاثوں کی کوالٹی کی مد میں جرمانہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو اپنےکنٹرول پروسس مضبوط بنانےکی ہدایت بھی کی ہے۔