Reg: 12841587     

بیرون ملک رہتے ہوئے سعودی عرب میں کاروبار شروع کرنا اب آسان

ریاض (خصوصی رپورٹ)

سعودی وزارت سرمایہ کاری نے ملک سے باہر رہتے ہوئے سعودی عرب میں کاروبار کے لیے قانونی طریقہ کار کو آسان بنایا ہے۔ ماضی میں سرمایہ کار کو کاروبار شروع کرنے کے لیے طویل کارروائی کرنا پڑتی تھی اور سعودیہ آئے بغیر بات نہیں بنتی تھی- وہ لوگ جو ملک باہر رہتے ہوئے سعودی عرب میں کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے لائسنس کے طریقہ کار کو ہموار کرنے کے بعد یہ کام آسان ہو جائے گا۔ ایس پی اے اور عرب نیوز کے مطابق عرب دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں کاروبار قائم کرنے کے لیے اب صرف تین قدم درکار ہوں گے۔

سرمایہ کاروں کو سب سے پہلے وزارت خارجہ سے معاہدے کے لیے تصدیق کی درخواست کرنا ہوگی جس کے بعد وہ وزارت سرمایہ کاری کی ویب سائٹ پر کاروباری لائسنس کے لیے درخواست دیں گے۔ سرمایہ کاروں کو تیسرے مرحلے میں کاروبار کے معاہدے کی توثیق کرنے اور وزارت تجارت کے ساتھ کمرشل رجسٹریشن (سجل تجاری) جاری کرنے کی ضرورت ہوگی۔ سرمایہ کاروں کو کسی بھی وزارت میں پیش ہونے ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ خدمات آن لائن فراہم کی جاتی ہیں۔

سعودی سرمایہ کاری کی وزارت نے کہا ہے کہ نئی خدمات مملکت میں کمپنی کے قیام میں بنیادی تبدیلیاں لائیں گی اور سرمایہ کاروں کو ماضی میں درپیش رکاوٹوں کو دور کریں گی۔ سرمایہ کاروں کو پہلے مملکت کا دورہ کرنے اور مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ اس عمل میں ڈیل کرنے کی ضرورت تھی جس میں بے کار درخواستوں اور کاغذی کارروائیوں کے ڈھیر شامل تھے۔ اب وزارتوں کے درمیان بہتر رابطے نے اس عمل کو آسان بنانے کی اجازت دی ہے۔ وزارت سرمایہ کاری ان تبدیلیوں کو مختلف زبانوں میں مارکیٹنگ مہم میں ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے فروغ دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکی پابندیوں کے خطرےکے باوجود بھارت کیجانب سے روسی ائیرڈیفنس سسٹم کی خریداری

Next Post

پاکستان میں خوراک پروگرام کیلئے شاہ سلمان مرکز اور عالمی ادارہ خوراک میں معاہدہ

Related Posts
Total
0
Share