Reg: 12841587     

نیویارک: میٹرو ٹرین اسٹیشن فائرنگ واقعہ،نوجوان نے حاملہ خاتون کی کیسے جان بچائی؟

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

گزشتہ دنوں امریکی شہر نیویارک میں زیرزمین میٹرو ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ کے نتیجے میں23 افراد زخمی ہوئے بعد ازاں  مبینہ حملہ آورکو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق  حملہ آور نے منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے بروکلین کے 36 ویں میٹرو ٹرین اسٹیشن پر پہلے دھویں والے بم کا استعمال کیا اور پھر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد وہ فرار ہوگیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق 23 زخمی افراد میں سے 10 افراد کو گولی لگی  جبکہ دیگر کو سانس لیتے وقت دھواں اندر جانے کی وجہ سے گھبراہٹ کے ساتھ ساتھ چوٹیں بھی لگیں۔

اسی ٹرین کے مسافروں میں سے ایک 27 سالہ ہوراری بنکاڈا تھے جنھوں نے افراتفری کے باوجود بہادری سے کا مظاہرہ کیا اور ایک حاملہ خاتون کی جان بچائی لیکن اس دوران انہیں خود گولی لگ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال کے بستر سے انٹرویو دیتے ہوئے ہوراری نے کہا کہ مجھے ایک حاملہ خاتون کو بچانے کی کوشش کے دوران گولی لگی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں  ٹرین میں 59 ویں اسٹریٹ پر تھا اور حملہ آور میرے آگے کھڑا تھا، مجھے اس کا چہرہ یاد نہیں بس یہ معلوم ہے کہ ایک دھوئیں کا بم پھینکا گیا جس کے بعد فوراً افراتفری مچ گئی۔

ہوراری نے بتایا کہ ایک  حاملہ عورت میرے سامنے تھی میں اس کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا تھا میں نے اچانک انہیں گلے لگالیا اس دوران فائرنگ شروع ہوگئی اور مجھے دھکے لگنے لگے جس دوران مجھے گھٹنے پر گولی لگ گئی تاہم وہ خاتون محفوظ رہیں۔

واضح رہے کہ امریکی شہروں میں گزشتہ دو سالوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں حیران کن اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شہباز شریف کو وزیراعظم کا حلف اٹھائے 4 روز ہو گئے، کابینہ ابھی تک تشکیل نہ دی جا سکی

Next Post

غیر ملکی خط کا معاملہ دوبارہ قومی سلامتی کمیٹی میں لایا جائے: شاہد خاقان

Related Posts
Total
0
Share