Reg: 12841587     

امارات کا پاکستانی کمپنی سے دفاعی سامان کیلئے 14 کروڑ درہم کا معاہدہ

دبئی (بیورورپورٹ)

دبئی ایئر شو 2021 میں پاکستانی کمپنی نے 14 کروڑ 40 لاکھ اماراتی درہم کا کنٹریکٹ حاصل کیا ہے۔ امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اماراتی وزارت دفاع نے نمائش کے چوتھے روز دفاعی سامان کی خریداری کے سات بڑے معاہدے کیے ہیں جن کی مالیت ساڑھے 22 ارب اماراتی درہم ہے۔

ایئر شو میں سب سے بڑا معاہدہ امریکی کمپنی ایلینٹ ٹیک سسٹم آپریشنز کے ساتھ ایئرفورس اور فضائی دفاعی نظام کے لیے ایمونیشن کی خریداری کا کیا گیا جس کی مالیت 17 کروڑ 58 لاکھ اماراتی درہم ہے۔ وزارت دفاع کی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سارہ حمد الحجری نے بتایا کہ پاکستانی کمپنی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن (جی آئی ڈی ایس) کے ساتھ مختلف ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے 14کروڑ 40 لاکھ درہم کا معاہدہ ہوا ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل سارہ حمد الحجری نے بتایا کہ اس کے علاوہ امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن گلوبل انک کے ساتھ ائیر فورس اور ائیر ڈیفنس کمانڈ سسٹمز کے لیے تکنیکی معاونت اور اسپیئر پارٹس کی خریداری کا بھی معاہدہ کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کی ترجمان نے بتایا کہ سنہ 2019 کے دبئی ایئر شو میں کیے گئے دفاعی معاہدوں کی مالیت 18 ارب درہم کے لگ بھگ تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیر اعظم سے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات

Next Post

امارات کے سکولوں میں جنوری 2022 تک آن لائن کلاسیں ختم کردی جائیں گی

Related Posts

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں طوفانی بارش کے بعد پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔ مدرسے کی چھت منہدم ، ایک پل کے اطراف کی مٹی پانی میں بہہ گئی۔

کوئٹہ( نمائندہ خصوصی) پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق ہرنائی میں وہنےوالی طوفانی بارش سے کے سبب…
Read More
Total
0
Share