Reg: 12841587     

ثاقب نثار اور سازشی ٹولے نے نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں سزا سنائی: وزیراعظم

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

قصور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ثاقب نثار اور سازشی ٹولے نے نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں سزا سنائی۔

 قصور میں جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی 9 اگست کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں قوم کا فیصلہ قبول کریں گے، مسلم لیگ (ن) کو موقع ملا تو نواز شریف کی قیادت میں جان لڑا کر پاکستان کو عظیم بنادیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں اربوں ڈالر کے معدنیات کے خزانے ہیں لیکن 75 سال میں قوم کو فائدہ نہیں ملا بلکہ صرف پیچیدہ مقدمات میں اربوں روپے ضائع ہوگئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثاقب نثار اور سازشی ٹولے نے نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں سزا سنائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران خان اپنے کرتوتوں کی وجہ سے آج جیل میں ہیں: احسن اقبال

Next Post

وزیر اعظم نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹیشن کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

Related Posts
Total
0
Share