Reg: 12841587     

ایکسپو 2020 دبئی میں پاکستانی پویلین کا ٹیلی میڈیسن پر سیمینار

دبئی (خصوصی رپورٹ)

ایکسپو 2020 دبئی میں پاکستانی پویلین نے ” پنجاب ٹیلی میڈیسن سنٹر آف ایکسیلنس ” کے موضوع سے ایک سیمینار منعقد کیا جس میں پاکستان اور دیگر ممالک سے کئی سینئر ڈاکٹرز اور طبی شعبہ کے پروفیشنلز نے شرکت کی ۔

اس میں زوم کے ذریعے بڑی تعداد میں آن لائن ناظرین بھی شریک ہوئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی کے ٹیلی میڈیسن مراکز میں دنیا بھر سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ فون کالز امارات سے آتی ہیں انہوں نے کہا کہ امارات نے آنے والی بڑی تعداد میں فون کالز کے تناظر میں یہ واضح ہوتا ہے اس ملک کی بہت استعداد اور صلاحیت موجود ہے ۔ ٹیلی میڈیسنز کے آپریشنز کو اسی حوالے سے وسعت دی جائے گہ تاکہ بین الاقوامی برادری کو بھی اس خصوصی خدمات کی پیشکش کی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

باکسر عامر خان کی والدہ نے کینسر کو شکست دیدی

Next Post

وزیراعلیٰ بلوچستان نے 350 سے زائد اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دیدی

Related Posts
Total
0
Share