Reg: 12841587     

عدنان صدیقی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی ملنے پر خوش

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی ملنے پر خوش ہیں۔

عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہم چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کر رہے ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’دنیا کو ہماری مہمان نوازی کا تجربہ کرنے اور ہماری کرکٹ کی صلاحیتوں کو ہوم گراونڈ پر آزمانے کا موقع ملےگا‘۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے اعلان کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔

پاکستان نے گزشتہ چند سالوں کے دوران پی ایس ایل کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ٹیموں سے ہوم سیریز کھیل کر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان اب بین الاقوامی کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے ہی میدانوں پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹائٹل کا دفاع کرے گا جو اس نے 2017 میں اوول کے میدان میں بھارت کو 180 رنز کی عبرتناک شکست دے کر جیتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مادھوری کے بیٹے نے کینسر کے مریضوں کو بال عطیہ کردیے

Next Post

عمرہ زائرین کے لیے نئے قواعد کا اعلان

Related Posts

بھارت کا ایشیا کپ کھیلنے کیلئے پاکستان آنے سے انکار

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز) بھارت نے ایشیا کرکٹ کپ 2023 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شا ، نے کہا ہے ایشیا کپ کسی نیوٹرل وینیو پر ہو سکتا ہے لیکن بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ اس سے پہلے یہ خبریں بھی آرہی تھیں کہ…
Read More
Total
0
Share