Reg: 12841587     

رضیہ چوہدری نےمانچسٹرمیں برطانیہ کےسابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کےاعزازمیں استقبالیہ دیا

مانچسٹر(عارف چودھری )

بر طانیہ کی ممتاز سماجی سیاسی شخصیت رضیہ چوہدری نے کبابش پیری پیری لانگ سیڈ مانچسٹرمیں بر طانیہ کے ممتاز قانون دان اور سیاستدان سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اور میوزیکل شام بھی منائ گئ جس میں قونصلر جنرل طارق وزیر ممبر پارلیمنٹ افضل خان -ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون ,قانون دان ڈاکٹر لیاقت ملک ,سابق کرکٹر طارق محمود,عاطف چودھری,مسلم لیگ ق بر طانیہ کے صدر رضوان ہاشمی لیڈی ونگ کی صدر عذرا قاضی پریس کلب آف پاکستان کے چئیرمین شیخ اعجاز افضل اور کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی۔

صحافیوں اور سیاسی شخصیات کو رضیہ چودھری نے خصوصی شیلڈ ز بھی دیں اس موقع پرمہمانُ خصوصی سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے کمیونٹی راہنما رضیہ چودھری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میرے اعزاز میں پروقار تقریب رکھی۔

دیار غیر میں ایسی تقریبات کا انعقاد جس میں تمام کمیونٹی کے لوگ اکٹھے ہوں بہت ضروری ہے قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ ھمیشہ کی طرع رضیہ چودھری نے تمام کمیونٹی کو اکٹھا کرکے بہت اچھا کام کیا ھے اور یہ ھمیشہ نئے ٹیلنٹ کو متعارف کراتی ھے ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے کہا رضیہ باجی نے آج کمیونٹی کو اکٹھا کرکے اچھا کام کیا اور ھمارے دوست سجا د حیدر کریم کے اعزاز میں تقریب تھی۔

جس میں رضیہ باجی نے لوگوں کو ایورڈز سے بھی نوازا ۔ ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون نے رضیہ جی کی کاوش کو سراہا اور کہا ایسی تقریبات کا انعقاد متواتر سے ھونا چاہئے مسلم لیگ ق بر طانیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ رضیہ جی کا بر طانیہ کی ممتاز شخصیت اور سیاست دان ڈاکٹر سجاد کریم کے اعزاز میں ڈنر انکی کمیونٹی کے لئے خدمات پر دیا ھمارے لئے اس تقریب میں شرکت ھونا اعزاز ہے کمیونٹی راہنما اور مشہور سنگر افتخار ڈار نے رضیہ باجی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ لوکل گلوکاروں نے اپنے مسحور کن آواز سے محفل لوٹ لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بر طانیہ کے ممتاز قانون دان بیرسٹر امجد ملک کی لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کیساتھ خصوصی ملاقات

Next Post

پی ٹی آئی حکومت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کردیں

Related Posts
Total
1
Share