Reg: 12841587     

بر طانیہ کے ممتاز قانون دان بیرسٹر امجد ملک کی لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کیساتھ خصوصی ملاقات

لندن (عارف چودھری)

لمسلم لیگ ن کے چیف کو آرڈینیٹر انٹرنیشنل آفئیرز بیرسٹر امجد ملک کی قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف صاحب سے جمعہ شام کو مسلم لیگ کے سب آفس میں ملاقات ہوئی ۔اس موقع پہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار صاحب اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی اور دیگر لیگی اکابرین بھی موجود تھے۔

بیرسٹر امجد ملک کا کہنا ہے تین دفعہ کے وزیراعظم کا مسلہ اقتدار نہیں اختیار ہے۔ کل بھی یہی منطق اور مسلہ درپیش تھا آج بھی قائد مسلم لیگ ن اسی دوراہے پر کھڑے ہیں۔اس حکومت کے پاس نہ شہباز سپیڈ ہے نہ اسحق ڈار صاحب جیسی مالیاتی قابلیت اور ڈسپلن۔ اٹھارہ فیصد مہنگائی کمر توڑ رہی ہے ، ڈالر تیزی سے پرواز کرتا ہوااوپر جارہاہے۔ حکومت کی غفلت اور نااہلی ناقابل اصلاح ہے۔کیا اس حکومت کو وقت پورا کرنے دینے کا وقت ہے اور ملک اسکا متحمل ہے، یہی فیصلہ کرنا ہے ۔عوام انتظار میں ہے اور بے تاب بھی۔ میاں نواز شریف بہت خوشگوار موڈ میں تھے۔

بیرسٹر امجد ملک نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور اسحق ڈار صاحب کیساتھ ملاقات یادگار رہی یاد رہے کہ پچھلے ماہ بیرسٹر امجد ملک نے لاھور پاکستان کے دورہ میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر محترمہ مریم نواز سے بھی سے بھی خصوصی ملاقاتیں کی تھیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمرہ زائرین کے لیے نئے قواعد کا اعلان

Next Post

رضیہ چوہدری نےمانچسٹرمیں برطانیہ کےسابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کےاعزازمیں استقبالیہ دیا

Related Posts

ہائی کمیشن برائے پاکستان، لندن اور برمنگھم، بریڈ فورڈ، گلاسگو اور مانچسٹر میں اس کے ذیلی مشنز پیر 29 اگست 2022 کو سمر بینک ہالیڈے کے موقع پر بند رہیں گے۔

لندن (عارف چودھری) کمیونٹی کے اراکین، کسی بھی ہنگامی صورت حال میں قونصلر مدد کے خواہاں ہیں، ان…
Read More
Total
0
Share