Reg: 12841587     

سکھر: لاک ڈاؤن کے باعث درجنوں اسکول مستقل طور پر بند

نمائندہ خصوصی (کراچی)

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث سکھر میں درجنوں اسکولز مستقل طور پر بند کر دیے گئے۔

سکھر میں کورونا وائرس کے باعث مسلسل تدریسی عمل معطل رہنے اور فیسوں کی عدم ادائیگی پرگلی محلوں کے 50 سے زائد اسکولز مالی اخراجات کا بوجھ برداشت نا کرسکے جس کے باعث پریشان حال مالکان نے مجبوراً اپنے اسکولز مکمل طور پر بند کردیے۔

چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایکشن کمیٹی  بشیر چناکا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کم از کم 50 سے 100 کے درمیان اسکولز ایسے ہیں جو بند ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان اسکولوں کے جو اساتذہ بیروزگار ہوئے وہ الگ ہیں جب کہ ان کے ساتھ جڑے بہت سے کاروبار بھی بند ہوگئے ہیں۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایکشن کمیٹی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ نئے آنے والے بجٹ میں پرائیوٹ اسکولز کے 25 فیصد طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کرے تاکہ غریب طلباء تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بجٹ میں متعدد شعبوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز

Next Post

اسرائیلی وزیراعظم کا 12 سالہ اقتدار ختم ہونے کے قریب

Related Posts
Total
0
Share