اسلام آباد(ہیڈآف نیوز منتظرمہدی)
پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ اور وقت کا تعین ہوگا۔ ، ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کب اور کس تارِیخ کو ہوگا،پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں تاریخ اور وقت کا تعین ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ لانگ مارچ کی تاریخ کی تجاویز اور آئندہ کی حکمت عملی کیلئے پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس (آج)پیر کو ہوگا،اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں تحریک کی آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت اور تجاویز مرتب کریگی۔ انہوںنے کہاکہ 23نومبر کو مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا۔ سربراہی اجلاس میں تمام جماعتوں کے سربراہان شریک ہونگے،پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ اور وقت کا فیصلہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں لاہور میں ہونے والی پی ڈی ایم کی کی مرکزی ریلی کی تاریخ اور وقت کا بھی فیصلہ ہوگا۔