Reg: 12841587     

آگ سے جھلسنے پر ٹوتھ پیسٹ سے ممکن نہیں، خلیجی ہیلتھ کونسل

دبئی (بیورورپورٹ)

خلیجی تعاون کونسل ممالک کی ہیلتھ کونسل نے ٹوتھ پیسٹ کے ذریعے جلے ہوئے جسم کے علاج کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

الوطن اخبار کے مطابق جی سی سی ممالک میں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اگر کوئی شخص آگ سے متاثر ہو جائے یا موسم سرما کے دوران انگیٹھی یا ہیٹر استعمال کرتے ہوئے اس کا جسم آگ سے جل جائے تو ٹوتھ پیسٹ سے اس کا علاج ہو سکتا ہے۔ جی سی سی ہیلتھ کونسل نے بیان میں کہا کہ ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ سے جلے ہوئے جسم کا علاج ممکن ہے جو سراسر غلط ہے۔

کہا گیا کہ اس سے فائدے کی بجائے نقصان ہوتا ہے۔ ٹوتھ پیسٹ لگانے سے جلا ہوا حصہ آلودہ ہو سکتا ہے۔ جی سی سی ہیلتھ کونسل نے مشورہ دیا ہے کہ آتشزدگی کے باعث جھلسنے پر سب سے پہلے اس جگہ سے دور ہوں اور جھلسے ہوئے حصے پر 20 منٹ تک ٹھنڈا پانی ڈالتے رہیں۔ برف یا برف کا پانی جھلسے ہوئے حصہ پر نہ لگائیں اور کسی بھی چیز کو جھلسی ہوئی جگہ پر رکھنے سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

تین شہروں میں 5595 ارب کی سرکاری زمین لینڈمافیا کے زیر قبضہ ہے، وزیراعظم عمران خان

Next Post

امارات کے لیبرقوانین میں 10 بڑی تبدیلیاں ، اطلاق فروری 2022 سے ہوگا

Related Posts
Total
0
Share