Reg: 12841587     

اٹلی میں کیبل کار گرنے سے 14 افراد ہلاک

مشال ارشد سی۔ایم انڈرگراونڈ نیوز

روم: اٹلی میں سیاحوں کو سیر پر لے جانے والی کیبل کار گھنے جنگل میں گرنے سے 14 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں ۔

اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جب اسٹریسا موٹیرون کیبل کار تار ٹوٹنے کی وجہ سے حادثے کی شکار ہوئی۔ اس کیبل کار کو 20 منٹ میں ایک سرے سے دوسرے کنارے تک پہنچنا تھا۔ اس کے درمیان دریائے میگیور بھی آتا ہے لیکن اس سے قبل ہی وہ حادثے کی شکار ہوگئی۔

حادثے کے بعد قریبی درخت بھی ٹوٹ گیا اور قریب سڑک نہ ہونے کی وجہ سے پہنچنے میں بہت دیر لگی جس کے بعد ہیلی کاپٹر سے ریسکیو ذرائع کو حادثے کے مقام پر پہنچایا گیا۔

اندازہ ہے کہ کیبل کار کے ابتدائی نقطے سے 300 میٹر دوری پر کیبل ٹوٹا اور یوں کار بھی کم از کم 1400 میٹر بلندی سے گری تھی۔ اس کی شدت کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ اس سے کئی درخت اور پیڑ ٹوٹ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اوورسیز پاکستانیوں کیلیے ملک میں ویکسی نیشن درد سر

Next Post

سری لنکا کے 10 کرکٹرز کو خصوصی پرواز کےذریعے پاکستان آنے کی اجازت

Related Posts
Total
0
Share