Reg: 12841587     

عالیہ وہ قربانیاں نہیں دیگی جو میری ماں نے دیں: رنبیر کپور

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

بالی وڈ اداکار  رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ اہلیہ عالیہ بھٹ کو وہ قربانیاں نہیں دینے دیں گے جو ماضی میں ان کی ماں نے ایک اداکارہ ہوتے ہوئے دیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کو دیے جانے والے انٹرویو میں رنبیر کپور نے کہا ‘بچے کی پیدائش ایک فطری عمل ہے، یہ خدا کا تحفہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت بدل گیا ہے’۔

رنبیر کپور نے کہا کہ میری ماں کو جن چیزوں سے گزرنا پڑا، میں نہیں چاہتا عالیہ بھی ان سب سے گزرے، وہ مستقبل میں بھی اتنی ہی محنت جاری رکھیں گی جتنی وہ اب کرتی ہیں، وہ اپنا کام جاری رکھے گی اور اس کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی’۔

اداکار کے مطابق وہ شادی کے بعد خاندان اور  بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھانے کو تیار ہیں کیونکہ یہ صرف خواتین کی ذمہ داری نہیں ہے۔

دورانِ انٹرویو رنبیر نے کہا کہ ‘میں بہت خوش قسمت ہوں کہ عالیہ بھٹ میری اہلیہ ہیں،  ہم دونوں ایک دوسرے کا بہت احترام اور  ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں، آنے والے دنوں میں ہمارا مستقبل بہت روشن ہے’۔

رنبیر نے مزید کہا ‘میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ عالیہ اپنے کیریئر کے عروج پر ماں بن رہی ہیں حالانکہ عالیہ کے ذہن میں یہ بات کبھی نہیں آئی کہ وہ اتنی مقبول ہیں’۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ‘ایسا ہرگز نہیں ہے کہ اب عالیہ ماں بن رہی ہے تو اس کے کام کی اہمیت کم ہو جائے گی، ایسا کبھی نہیں ہو گا’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کووڈ 19 سے دماغ کیسے متاثر ہوتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشافات

Next Post

اکشے ایک بار پھر سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار بن گئے، ایوارڈ سے بھی نوازا گیا

Related Posts
Total
0
Share