Reg: 12841587     

کویت میں کفیل سسٹم ختم اور اقامے کی مدت 15 سال کرنے پر غور

کویت سٹی (خصوصی رپورٹ)

کویتی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو کفیل کی پابندی سے استثنی دینے پر غور کر رہی ہے۔ مقامی اخبار القبس کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پانچ سے 15 سال تک کے اقامے جاری کیے جائیں گے۔ اخبار کے مطابق
پڑوسی ممالک کی طرح اقدامات کرکے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترغیبات دی جائیں گی۔ اس سہولت سے بیرون ملک موجود وہ سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں گے جو اپنا سرمایہ کویت لانا چاہتے ہیں یا وہ افراد جو پہلے سے ملک میں موجود ہیں اور کاروبار کر رہے ہیں۔ایسے لوگوں کو حکومت اپنی کفالت میں 15 سال تک کے اقامے جاری کرے گی۔ اخبار نے مزید بتایا کہ کویت میں رائج کفیل نظام کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کفیل کی پابندی سے استثنی دینے پر انہیں محکمہ اقامہ سے علیحدہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات کے لیبرقوانین میں 10 بڑی تبدیلیاں ، اطلاق فروری 2022 سے ہوگا

Next Post

پاکستان اورعمان کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share