Reg: 12841587     

پاکستان اورعمان کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

مسقط (خصوصی رپورٹ)

پاکستان میں عمان کے سفیر محمد عمر احمد المحرون او پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان فیری سروس شروع کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ ’پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات اسلامی بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔ عمان کے شہریوں کو پاکستان میں تجارت اورسیاحت کےلیے ویزہ میں ہرممکن سہولیات دیں گے۔ ملاقات کے دوران پاکستان، عمان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور عمان کے درمیان سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمان کے سفیر نے کہا کہ ’پاکستان اور عمان کے درمیان فیری سروس کا آغاز جلد ہوگا۔

فیری سروس سے پاکستان اور عمان کے درمیان تجارت اور سیاحت کو بے پناہ فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیری سروس کے ذریعے پاکستان سے عازمین حج و عمرہ باآسانی حرمین شریفین بھی جا سکیں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات اسلامی بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔ خوشی ہے کہ عمان کی معاشی ترقی میں ہزاروں پاکستانی اپنا کردارادا کررہے ہیں بیرون ملک پاکستانی ہمارا بہترین سرمایہ اور لازوال اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمان کے شہریوں کو پاکستان میں تجارت اورسیاحت کےلیے ویزوں میں ہرممکن سہولیات دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کویت میں کفیل سسٹم ختم اور اقامے کی مدت 15 سال کرنے پر غور

Next Post

شارع فیصل پر ٹریفک بحال، شاہراہ قائدین کا ایک ٹریک بند

Related Posts
Total
0
Share