اسلام آباد(ہیڈآف نیوز منتظرمہدی)
پانی رہائشیوں کی بنیادی اور اہم ضرورت ہے، 40 لاکھ روپے سے نیۓ واٹر ٹیوب ویل کا کام شروع کردیا ہے۔
رانا عبدالقیوم ایڈووکیٹ
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے عین سنگم میں ایک لاکھ سے زائد آبادی والے علاقے غوری ٹاؤن میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے. زیرِ زمین پانی کی سطح بہت نیچے ہو گئی ہے، غوری ٹاؤن میں انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے ٹاؤن کا واٹر پمپ، جو کہ کافی عرصہ سے خراب ہو چکا ہے، اس کی مرمت نہیں کروا رہی، رہائشیوں نے کافی احتجاج کیا ہے لیکن انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی
غوری ٹاؤن کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کی تنظیم، غوری ویلفیئر اینڈ منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر رانا عبدالقیوم ایڈووکیٹ، نے اپنے رہائشیوں سے چندہ کی اپیل کی ہے، جو مطلوبہ رقم پوری ہو گئی ہے. اور رہائشیوں کے لئے ایک نیۓ واٹر ٹیوب ویل کا کام شروع کردیا ھے ،اس ٹیوب ویل سے ٹاؤن میں پانی کی قلت دور ہو جائے گی۔
اسکے ساتھ ساتھ رانا عبدالقیوم نے اپنے رہائشیوں سے درخواست کی ہے وہ پانی کی قدر کریں، اور پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں. فرش، گاڑی، موٹر-سائیکل دھونے کے لئے کم سے کم پانی استعمال کریں. گلیوں میں پانی کو مت بہائیں. اور کوشش کریں، کچن اور باتھ روم کے پانی کی رہی- سائیکلنگ کر کے اس پانی کو کیاریوں میں پودوں کو دیں۔
اس موقع پر صدر رانا عبدالقیوم ایڈووکیٹ نے اپنے رہائشیوں کا شکریہ ادا کیا۔