Reg: 12841587     

گیس پائپ لائن معاہدہ: پاکستان اور روس کا دستخط پر اتفاق

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

پاکستان اور روس کے درمیان 15 فروری تک ’پاکستان اسٹریم‘ گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق تجارت، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی تعاون پر روس اور پاکستان میں کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

24 سے 26 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر عمر ایوب نے کی۔

روس کے وفد کی سربراہی روسی وزیرِ توانائی نکولائی شولگینوف نے کی۔

روسی وفد میں توانائی، تجارت، معیشت، زراعت، ریلوے کے نمائندگان بھی شامل تھے۔

روس نے پاکستان سے اناج، چاول درآمد کرنے کی اجازت دینے پر بھی رضا مندی ظاہر کی۔

اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ٹرن اوور 789 اعشاریہ 8 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سمندرپارپاکستانیوں کیلئے سوہنی دھرتی ریمینٹس پروگرام، سرکاری خدمات مفت ملیں گی

Next Post

میزائل تجربے سے دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہوا، فواد چوہدری

Related Posts
Total
0
Share