دبئی (خصوصی رپورٹ)
حکومت پاکستان سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام شروع کرنے جارہی ہے۔ جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے ۔ وزیر اعظم آفس کے جاری اعلامیے کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے ویژن کے تحت سٹیٹ بنک سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کا اجرا کرنے جا رہا ہے۔ پروگرام کے تحت اسٹیٹ بنک کے تفویض کردہ ذرائع سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ رز کے عوض سمندر پار
پاکستانیوں کو ریوارڈ پوائنٹس حاصل ہوں گے جن کے ذریعے وہ سرکاری اداروں سے دی جانے والی خدمات کا مفت استعمال کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے موبائل ایپلیکیشن کا اجرا بھی کیا جارہا ہے جس کے تحت سمندر پار پاکستانی اپنے ریوارڈ پوائنٹس کے عوض نہ صرف سرکاری اداروں کی خدمات حاصل کر سکیں گے بلکہ اس سے استفادہ کے لیے اپنے علاوہ ایک بینیفشری کی نشاندہی بھی کر سکتے ہیں جس کو یہ ریوارڈ پوائنٹس منتقل ہو سکتے ہیں۔