Reg: 12841587     

حقائق سے آنکھیں نہیں چرا سکتے، پنجاب پولیس جرائم کنٹرول کرے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا کہنا ہے کہ حقائق سے آنکھیں نہیں پھیری جاسکتیں، پولیس صوبے میں جرائم کنٹرول کرے۔ 

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امن وامان کی  صورتحال اورپولیس کارکردگی پر وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میں 13کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں، پولیس جرائم کنٹرول کرے، حقائق سےآنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں، پنجاب میں کسی جگہ بھی نوگو ایریا برداشت نہیں، صوبے بھرمیں کرائم ریٹ کو ہرصورت نیچے لانا ہوگا۔ 

مریم نواز نے کہا  پولیس قربانی دے رہی ہےمگر کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں، کرپشن کے خاتمےکےلیے پولیس میں کارکردگی کے تجزیے اور جانچ کانظام لا رہے ہیں، جرائم زیادہ ہوں تو عوام حکومت کی ریفارمز اور ترقی بھول جاتے ہیں۔

انکا کہنا تھا پولیس کوپورے وسائل مہیاکر رہے ہیں تاکہ کارکردگی میں کمی نہ آئے،  گاڑیاں، آلات، اسلحہ، ٹریننگ، پولیس کی ہر ڈیمانڈ  پوری کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ڈی جی خان میں بجلی چوری پر کارروائی کے ماڈل پر صوبے بھر میں بجلی چوری کے سدباب کے لیے مؤثرکارروائی کی جائے، بجلی چوری ختم ہوگی تو لوڈشیڈنگ بھی صفر ہو جائےگی۔ 

انہوں نے کہا سرگودھا میں 10افراد کو ہجوم سے بچانے، باحفاظت نکالنے پر آئی جی پنجاب، آرپی او سرگودھا اور ڈی پی اوکو سراہتی ہوں، لاہور میں ڈکیتی کے واقعات میں 50 فیصد سےزائد کمی بھی خوش آئندہ ہے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ تنخواہ لیکر جانے والےمزدورں کا لٹ جانا افسوسناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے، قربانی کےجانور چھیننےاور چوری ہونےکےواقعات کا سدباب کیا جائے،  آر پی او شیخوپورہ کو ڈکیتی کےواقعات پر قابو  پانےکےلیے ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی  ڈرگز کےسدباب کے لیے مستقل بنیادوں پر ایکشن جاری رکھا جائے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برتنوں میں چھپائی منشیات کراچی سے دوحا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

Next Post

ایف آئی ایچ رینکنگ: پاکستان ہاکی ٹیم 16سے 14 ویں پوزیشن پر آگئی

Related Posts

پاکستان تحریک انصاف برطانیہ میں ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات  کے بعد پہلی بار نو منتخب صدر  رانا عبدالستار ایڈووکیٹ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا

مانچسٹر سے(عارف چوہدری سی او او انڈرگراونڈ نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے برطانیہ میں  معاونین خصوصی…
Read More
Total
0
Share