مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز
امریکی ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر نے دنیا کی سب سے لمبی کھلونا بندوق تیار کرکے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا دیا ہے۔
نوجوان نے 12 فٹ 6 انچ طویل نیرف گن (کھلونا بندوق) بناکر سب کو حیران کردیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے بھی اس بندوق کا معائنہ کرنے کے بعد تصدیق کردی ہے کہ یہ واقعی میں دنیا کی سب سے لمبی کھلونا بندوق ہے۔
ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے مائیکل پک سافٹ انجینئر اور ایک یوٹیوبر ہیں، جنہوں نے نیرف این اسٹرائک لانگ شارٹ سی ایس 6 بندوق تیار کی ہے جو اصلی کھلونا بندوق سے تین سو فیصد بڑی ہے۔