Reg: 12841587     

خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی مہم

اسلام آباد(ہیڈآف نیوز منتظرمہدی)

اسلام آباد کے مضافاتی غوری ٹاؤن میں خسرہ اور روبیلا جیسی موذی امراض کے خاتمے کیلئے حکومتی ٹیم کے ساتھ، غوری ویلفیئر اینڈ منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے مکمل تعاون کیا. اس ٹیم کے تمام اراکین کو تنظیم کے آفس میں جگہ دی گئی، ٹاؤن کے تمام رہائشیوں کو گھر گھر جا کر اطلاع دی گئی، واٹساپ گروپس میں بھی بتایا گیا، رہائشیوں نے بڑھ چڑھ کر اپنے بچوں کے ساتھ اس مہم میں حصہ لیا، اس طرح پانچ سو بچوں کی ویکسینیشن کروائی گئی. ٹیم کے کچھ شرکاء نے گھروں میں بھی جا کر چھوٹے بچوں کی ویکسینیشن کی، ٹیم کے ورکرز کی حفاظت کے لئے کے اسلام آباد پولیس کے اہلکار کے ساتھ ساتھ تنظیم کے سیکورٹی گارڈز بھی ساتھ تھے۔


اس موقع پر غوری ویلفیئر اینڈ منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر رانا عبدالقیوم ایڈووکیٹ نے اس موقع پر رہائشیوں کو ان موذی امراض کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، اور کہا کہ ہمارے بچے ہمارے ملک کا اور ہمھارا مستقبل ہیں، اس لئے ہم نے اپنے مستقبل کے لئے ان موذی بیماریوں خسرہ اور روبیلا سے اپنے بچوں کو بچانا ہے، اگر ہم نے ٹھوڑی سی بھی لاپرواہی یا غفلت کی تو بیماریاں ہمارے بچوں کو مستقل معذور کر سکتی ہیں، آخر میں انسداد خسرہ اور روبیلا ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور صدرِ رانا عبدالقیوم ایڈووکیٹ نے اس ٹیم کی چاۓ سے خاطر تواضع کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

حفیظ، شعیب سلیکشن کمیٹی کے فیوچر کے پلانز میں شامل نہ رہے، ذرائع

Next Post

برطانیہ کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیات ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں

Related Posts

کشمیر میں تاریخی نیزہ بازی کے مقابلے میں شرکت کے لئے میاں عبدالرشیداورچودھری ولایت خان برطانیہ سے اسی ہفتے روانہ ہو گے

لندن (رپورٹ( عارف چودھری) پاکستان اور بر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت میاں عبدالرشید کلا نوالہ اور چودھری…
Read More
Total
0
Share