(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ضلع سوات، مالاکنڈ ، ایبٹ آباد سمیت شبقدر، مہمند اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ پشاور ، ،مردان اور اٹک سمیت گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 184 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے بعد زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔