Reg: 12841587     

امارات اورعمان کی 7 افریقی ممالک کے مسافروں پر پابندی

A South African Airways (SAA) flight is seen on the tarmac before departing from the O.R. Tambo International Airport in Johannesburg on September 23, 2021. – South Africa’s state owned airline, SAA, resumes operations after remaining grounded for more than 15 months. (Photo by Emmanuel Croset / AFP)

دبئی (بیورو رپورٹ)

امارات اور عمان نے دیگر کئی ممالک کی طرح کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 7افریقی ممالک سے آنے والے مسافروں پر عارضی پابندی عائد کردی ہے 28 نومبر سے براعظم افریقہ کے ممالک جنوبی افریقہ، لیسوتھو، بوٹسوانا، زمبابوے، موزمبیق اور نمیبیا کے مسافروں پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔


ان ممالک سے بالواسطہ یا ٹرانزٹ کے ذریعے آنے والے مسافروں کے حوالے سے نئے اقدامات متعارف کرانے جارہے ہیں۔ اس سے قبل سعودی عرب نے جمعے کو کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث جنوبی افریقہ سمیت سات افریقی ملکوں سے پروازوں کی آمدورفت معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کا بیان میں کہنا تھا کہ ’جنوبی افریقہ،نمبیا، زمبابوے، موزمبیق، بوٹسوانا، اسواتینی اور لیسوتھو سے پروازیں سعودی عرب آسکیں گی اور نہ ان ممالک کے لیے کوئی پرواز روانہ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برطانیہ کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیات ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں

Next Post

براہ راست پرواز کی اجازت، پاکستان سے سعودی عرب کا فضائی کرایہ ایک لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گیا

Related Posts
Total
0
Share