Reg: 12841587     

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا نئی مردم شماری پر تبصرہ کرنے سے گریز

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر نئی مردم شماری کا پراسس ہوتا ہے تو پھر فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے کہ آگے کیا کرنا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فی الحال ہم نئی مردم شماری سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے، آئینی مدت میں حکومت چھوڑ رہے ہیں، انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔

ایک انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والوں پر ملٹری ایکٹ لگے گا، سول تنصیبات کو نشانہ بنانے والوں پر مقدمے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت چلیں گے، 9 مئی کا واقعہ بدترین اور ملک دشمنی تھی۔

اسی انٹرویو کے دوران شہباز شریف نے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو دوبارہ واپس آنے کی پیشکش بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا منصوبہ بندی کے تحت نواز شریف کو اقتدار سے ہٹایا گیا، نواز شریف نےکبھی پاکستان یا اداروں کے خلاف بات نہیں کی، کچھ جنرلز کو کہا تھا جس کو آپ لانا چاہتے ہیں جب وہ آپ سے ڈیل کرے گا تو نواز شریف آپ کو فرشتہ لگے گا۔

ان کا کہنا تھا نواز شریف کی ہدایت کے مطابق آئی ایم ایف کا پروگرام منظور کروایا، سب سوال اٹھاتے تھے کہ ان حالات میں حکومت کیوں لی، لوگ کہتے تھے ایک ڈیڑھ سال رہ گیا ہے یہ سارا گند چیئرمین پی ٹی آئی کوہی اٹھانے دیں، اقتدار میں آنے سے ہمارا ووٹ بینک متاثر ہوا مگر ریاست بچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

Next Post

سندھ حکومت کا گرینائٹ کے پتھروں پر مشتمل کارونجھر کے پہاڑوں کو نیلام کرنےکا فیصلہ

Related Posts

کشمیر میں تاریخی نیزہ بازی کے مقابلے میں شرکت کے لئے میاں عبدالرشیداورچودھری ولایت خان برطانیہ سے اسی ہفتے روانہ ہو گے

لندن (رپورٹ( عارف چودھری) پاکستان اور بر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت میاں عبدالرشید کلا نوالہ اور چودھری…
Read More
Total
0
Share