(بیوروچیف دبئی)
فضائی کمپنی گلف ایئر نے کہا ہے کہ پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش کے تمام مسافروں کے پاس کیو آر کوڈ کے ساتھ پی سی آر کے نیگٹیو سرٹیفیکیٹ کی کاپی ہونا لازمی ہے۔
گلف ایئر نے ٹوئٹر پر جاری کردہ مختصر پیغام میں لکھا کہ قطع نظر اس کے کہ آخری منزل کون سی ہے ، کورونا وائرس کا یہ ٹیسٹ 48 گھنٹے کے لیے کار آمد ہونا چاہیے۔
کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر یورپ، امریکہ اور مشرق وسطیٰ سمیت دیگر ممالک نے سفری پابندیاں اٹھانے کے بعد کہا تھا کہ مسافر کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی کریں گے۔ ایئرلائنز نے یہ بھی کہا تھا کہ چیک ان کے وقت مسافروں کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔
حال ہی میں کئی ممالک نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ فضائی رابطہ منقطع کیا ہے۔ ان میں عمان، کینیڈا، سعودی عرب، ہانگ کانگ اور برطانیہ شامل ہے۔
عمان نے پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش سے مسافر پروازوں پر 26 اپریل سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ کینیڈا نے پاکستان کے ساتھ 30 دن تک پروازیں معطل کی ہیں۔ پاکستان سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں معطل ہیں۔ برطانیہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کو روکنے کے لیے پاکستان کو فضائی سفر کی ریڈ لسٹ میں ڈال دیا تھا۔
Related Posts
عوام کا کیس لے کر الیکشن کمیشن کے پاس آئے ہیں ، سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ نہیں ٹکٹ چلے ہیں, پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب
(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے پارلیمانی سیکرٹری فرخ…
بائیڈن پوٹن سربراہ ملاقات،سفارتکاری یاکشتی؟
مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز امریکا کے صدر جوبائیڈن اپنے روسی ہم منصب ولادیمرپوٹن سے آج جنیوا…
سعودی عرب میں اونٹوں کی ریس ،’ انعامی رقم 5 ارب 95 کروڑ روپے ‘
مصباح لطیف( اے ای انڈرگرا ئونڈ نیوز) سعودی عرب کے الاولی صحرا میں اونٹ ریس کا انعقاد کیا…