Reg: 12841587     

امارات کے صدر کا 870 قیدیوں کی رہائی کا حکم

ابوظبی (خصوصی رپورٹ)

امارات کے صدر صاحب السمو شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے 870 قیدیوں کی سزا معاف کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق امارات کے 50 ویں یوم الوطنی کی مناسبت سے قیدیوں کو رہا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قیدیوں پر عائد مالی جرمانے کی ادائیگی امارات کے صدر صاحب السمو شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کریں گے جبکہ ان کی باقی سزا معاف کردی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے یہ قدم امارات کی انسانیت نوازی اور درگزر و معاف کرنے کے اقدار کو فروغ دینے کے لیے ہے۔

رہا ہونے والے قیدیوں کو نئی زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں ان کے خاندانوں پر قید کی وجہ سے عائد مشکلات میں کمی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

Next Post

پنجاب: اسکول اسمبلی میں درود شریف پڑھانے کی ہدایت

Related Posts

آشٹن کی کاروباری شخصیت محمد خرم خان ،محمد اکبر خان،محمد اصغر خان اورمحمد صفدر خان کی والدہ اور محمد رفیق کی اہلیہ محترمہ پروین رفیق مختصر علالت کے بعد لاھور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئی

مانچسٹر (عارف چودھری) زندگی نوح انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی…
Read More
Total
0
Share