Reg: 12841587     

بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کتنے دن قیام کر سکتے ہیں؟

ریاض (خصوصی رپورٹ)

سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین سعودی عرب میں 30 روز تک قیام کر سکتے ہیں، جو عمرہ ویزہ کی میعاد ہے۔ عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ وزارت صحت کے مقرر کردہ ضوابط کے مطابق جو لوگ 18 برس یا اس سے زیادہ عمر کے ہوں گے وہی عمرے پر آسکیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ 18 برس سے کم عمر کے افراد کو عمرہ پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ جن ممالک سے عمرہ پر آنے کی اجازت دی گئی ہے وہاں سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ مملکت میں منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لیے ہوئے ہوں۔ بیان میں مزید لکھا تھا کہ جو لوگ دونوں خوراکیں لیے ہوئے ہوں گے انہیں براہِ راست عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ مملکت پہنچنے پر انہیں ہوٹل قرنطینہ کی پابندی نہیں کرنا ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نبیل جاوید قریشی کی سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شری اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکیساتھ خصوصی ملاقات

Next Post

امارات میں ’اومی کرون‘ کے پہلے کیس کی تصدیق

Related Posts
Total
0
Share