مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کو بیک انجری ہوگئی۔
پرتھ میں کھیلئے گئے سپر 12 کے مرحلے میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دی جب کہ میچ کے دوران بھارتی وکٹ کیپر دنیش کارتک کو بیک انجری ہوگئی۔
جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے 15 ویں اوور میں دنیش کارتک کو اپنی کمر پکڑے دیکھا گیا جس کے کچھ دیر بعد بھارتی ٹیم کے ڈاکٹر انہیں گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔
بھارتی میڈیا کہنا ہےکہ فوری طور پر دنیش کارتک کی انجری کی نوعیت کا پتا نہیں چل سکتا ہے تاہم ان کے ساتھی کرکٹر بھونیشور کمار نے ان کی انجری کی تصدیق کی ہے۔
بھونیشور کمار نے کہا کہ انہیں پتا ہے کہ کارتک کے ساتھ کچھ بیک ایشوز ہیں تاہم ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق 2 نومبر کو بھارت اور بنگلادیش کے میچ میں دنیش کارتک کی شرکت مشکوک سمجھی جارہی ہے۔