Reg: 12841587     

امارات میں ’اومی کرون‘ کے پہلے کیس کی تصدیق

ابوظبی (خصوصی رپورٹ)

متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت نے ’اومی کرون ‘ کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہےـ نئے کورونا وائرس میں مبتلا خاتون کا تعلق افریقی ملک سے ہے ـ


اماراتی خبررساں ایجنسی ’وام ‘ نے کہا ہے کہ افریقی خاتون نے کووڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوئی تھیں ـ امارات آنے پران میں اومی کرون کے ویرئینٹ کی تصدیق ہوئی ـ


وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ اومی کرون ویرئینٹ میں مبتلا افریقی خاتون کو مقررہ ضوابط کے تحت قرنطینہ کرتے ہوئے انہیں مکمل طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں ـ نئے ویرئینٹ کے حوالے سے وزارت صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تبدیل ہونے والے کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کےلیے امورصحت کے ادارے مکمل طوراحتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں ـ وزارت صحت نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ نئے ویرئینٹ سے محفوظ رہنے کےلیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائیں جس سے جسمانی قوت مدافعت مزید مضبوط ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کتنے دن قیام کر سکتے ہیں؟

Next Post

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی دورہ برطانیہ پر لندن میں صحافیوں سے ملاقات

Related Posts
Total
0
Share