Reg: 12841587     

لیبیا میں سمندری طوفان سے تباہی، اموات کی تعداد 5 ہزار 200 ہوگئی

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

سمندری طوفان نے لیبیا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 5 ہزار 200 ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بڑی تعداد میں اموات ہونے کے ساتھ سیلابی ریلوں میں 10 ہزار افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔

لیبیا کے حکام کا کہنا ہے درنہ شہر کی متعدد کالونیاں صفحۂ ہستی سے مٹ گئیں، درنہ اور قریبی علاقوں میں زیادہ تباہی ڈیم ٹوٹنے سے ہوئی۔

لیبیا کے وزیر داخلہ عصام ابوزریبہ نے بتایا کہ سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

سمندری طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے تیسری بار خصوصی عدالت اٹک جیل میں لگے گی

Next Post

ڈرگ ٹیسٹ مثبت آنے پر اٹلی کے فٹبال کلب نے فرانسیسی اسٹار پوگبا پر پابندی لگادی

Related Posts
Total
0
Share