Reg: 12841587     

کراچی: جائیداد کے تنازعہ پر گھر میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈرگراونڈ نیوز

کراچی میں ضلع شرقی کے علاقے جمشید کوارٹر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پٹیل پاڑہ میں سنہری مسجد کے قریب گھر میں پیش آیا، جمشید کوارٹر تھانے کے ایس ایچ او ماجد کورائی کے مطابق جائیداد کے تنازعہ اور جھگڑے کے دوران فائرنگ ملزمان بخت زادہ اور یونس وغیرہ نے کی جو واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں انور شاہ، محمد ہارون اور زیب النساء شامل ہیں جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون اور ایک مرد دورانِ علاج جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ نائن ایم ایم پستول کی گئی ہے جس کے 4 خول جائے وقوعہ سے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان جاں بحق اور زخمی ہونے والے کے رشتے دار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دبئی کے سرکاری اداروں میں کاغذ کا استعمال ختم، دنیا کی پہلی پیپرلیس حکومت بن گئی

Next Post

کراچی: سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی پر پابندی عائد

Related Posts
Total
0
Share