Reg: 12841587     

اوگرا نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37فیصد تک اضافےکی منظوری دے دی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37فیصد تک اضافےکی منظوری دےدی۔

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس قیمت میں 94روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے اور گیس کی اوسط قیمت 670 روپے37 پیسے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 

اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کیلئےگیس کی اوسط قیمت میں 6.32 فیصد اضافے کی جبکہ  50روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافےکی منظوری دی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کیلئےگیس کی اوسط قیمت829 روپے48پیسےفی ایم ایم بی ٹی یوکرنےکی منظوری بھی دی ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی اوسط قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے وزارت توانائی سے منظوری کے بعد ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آرمی چیف کا تربت کا دورہ، سکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی

Next Post

کراچی: اختر کالونی میں تاجر کو منصوبہ بندی سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، پولیس

Related Posts
Total
0
Share