Reg: 12841587     

بھارت کی ہرناز سندھو نے مس یونیورس کا ٹائٹل جیت لیا

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈرگراونڈ نیوز

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی ہرناز سندھو نے مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ہرناز نے 79 ممالک کی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ کر مس یونیورس کا تاج اپنے نام کر لیا، وہ یہ خطاب جیتنے والی تیسری ہندوستانی لڑکی بنی ہیں، اس سے قبل 21 سال پہلے لارا دتہ نے 2000ء میں اور سشمیتا سین نے 1994 ء میں ہندوستان کو مس یونیورس کا خطاب دلایا تھا۔

70ویں مس یونیورس مقابلہ 12 دسمبر کو اسرائیل کے شہر ایلات میں منعقد ہوا جس کی رنر اپ مس پیراگوئے نادیہ فریرا اور سیکنڈ رنر اپ مس ساؤتھ افریقہ لالیلا مسوانے تھیں۔

21 سالہ ہرناز سندھو نے حال ہی میں مس دیوا مس یونیورس انڈیا 2021ء کا خطاب بھی جیتا تھا۔

پنجاب کے چندی گڑھ کی رہائشی ہرناز سندھو پیشے کے اعتبار سے ماڈل ہیں، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم شیوالک پبلک اسکول چندی گڑھ سے حاصل کی، چندی گڑھ سے ہی گریجویشن کرنے کے بعد ان دنوں وہ ماسٹرز مکمل کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی، دارالعلوم دیوبند میدان میں آگیا

Next Post

کترینہ کیف کی اپنے سسر کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے تصویر وائرل

Related Posts
Total
0
Share