Reg: 12841587     

کترینہ کیف کی اپنے سسر کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے تصویر وائرل

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈرگراونڈ نیوز

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی اپنے سسر شام کوشل کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’مہندی تاں سجدی جے نچّے سارا ٹبر‘۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں کترینہ کیف مہندی کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں اور بےحد حسین لگ رہی ہیں۔

تصاویر میں کترینہ کیف کو اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جبکہ ان تصاویر میں ایک تصویر میں کترینہ اپنے سسر شام کوشل کے ساتھ بھی ڈانس کرتے ہوئےنظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کترینہ کیف اور وکی کوشل راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارت کی ہرناز سندھو نے مس یونیورس کا ٹائٹل جیت لیا

Next Post

پنجاب میں ہیلتھ انشورنس پروگرام پر عمل کی منظوری

Related Posts
Total
0
Share