Reg: 12841587     

سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی، دارالعلوم دیوبند میدان میں آگیا

مصباح لطیف اے ای انڈر گرائونڈ نیوز



برصغیر کی تاریخی دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی  عائد کیے جانے  کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی نے سعودی حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کے بانی  مولانا الیاس  شیخ الہند مولانا محمود حسن کے شاگردوں میں سے تھے۔ انہوں نے تبلیغی جماعت قائم کی جس کے تحت اکابر کی مخلصانہ جدو جہد دینی و عملی اعتبار سے مفید رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جزوی اختلافات کے باوجود جماعت اپنے مشن پر کام کر رہی ہے ، کم و بیش تمام عالم اسلام میں اس کا کام پھیلا ہوا ہے، اس سے وابستہ افراد اور جماعت کے مجموعی مزاج پر شرک و بدعت اور دہشت گردی کا الزام قطعی بے منی اور بے بنیاد ہے۔ دارالعلوم دیوبند اس کی مذمت کرتا ہے اور سعودی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور تبلیغی جماعت کے خلاف اس قسم کی مہم سے اجتناب کرے۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی وزارتِ مذہبی امور نے ائمہ مساجد کو تلقین کی تھی کہ وہ جمعہ کے خطبوں میں تبلیغی جماعت کی بات کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان کی معروف سپورٹس اینکر ’’ زینب عباس ‘‘ ماں بن گئیں ، خوشخبری سنا دی

Next Post

بھارت کی ہرناز سندھو نے مس یونیورس کا ٹائٹل جیت لیا

Related Posts
Total
0
Share