Reg: 12841587     

صنعتوں کو گیس کی بندش، اپٹما کا وزیرِ اعظم عمران خان کو خط

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

صنعتوں کو گیس کی بندش کے معاملے پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو خط لکھا گیا ہے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم صاحب وقت دیں، آپ کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔

اپٹما کا خط میں کہنا ہے کہ پنجاب کی صنعتوں کو گزشتہ شام سے گیس سپلائی معطل کر دی گئی ہے، پنجاب کی برآمدی صنعت کو گیس کی قیمت اور لوڈ شیڈنگ سے دہرے مسائل کا سامنا ہے۔

خط میں اپٹما کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل کی 70 فیصد صنعت پنجاب میں ہے، خیبر پختون خوا اور سندھ کی صنعت کے مقابلے میں گیس کی قیمت زیادہ اور لوڈ شیڈنگ بھی ہے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا اپنے خط میں مزید کہنا ہے کہ گیس کی بندش سے 80 فیصد صنعت مکمل بند ہو جائے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں اپٹما کا مزید کہنا ہے کہ گیس کی بندش کے باعث برآمدات کو شدید دھچکا لگے گا۔

خط میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے وزیرِ اعظم کو یہ بھی بتایا ہے کہ صنعتوں کی بندش سے بڑی تعداد میں ملازمین فارغ کر دیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آلودگی: آج لاہور دوسرے نمبر پر

Next Post

16 ہزار ملازمین کی برطرفی کیس کا فیصلہ محفوظ

Related Posts
Total
0
Share