مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے منصوبہ سازوں و سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، قوم آج تک سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے درد سے نہیں نکلی۔
بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام معصوم روحوں سے انصاف کی منتظر ہے، میری پارٹی اور خاندان دہشت گردی کا شکار رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف اپنی صدا بلند کرتا رہوں گا، نیشنل ایکشن پلان کے سلیکٹڈ نفاذ کو ترک کرکے اسے مکمل طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔
یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا۔