Reg: 12841587     

عمران خان نےجس طرح اداروں کومحفوظ رکھنے کی کوشش کی اس کی مثال نہیں، فواد چوہدری

مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ فوج کا ادارہ کمزور ہوگا تو پاکستان کمزور ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نےجس طرح اداروں کومحفوظ رکھنے کی کوشش کی اس کی مثال نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے پرچے کرنے کی روایت کو زندہ نہ کیا جائے، لیڈرز کو گرفتار کرنے سے ملک میں تقسیم بڑھے گی۔

اس کے علاوہ رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ مہنگائی ملکی تاریخ میں بلند سطح پر پہنچ چکی ہے،موجودہ حکومت معیشت زیادہ دیر تک نہیں چلا پائے گی۔

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے روس سے سستی ایل این جی اور تیل خریدنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ روس سے سستے تیل کا کار گو اپریل میں آنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مسجد نبوی واقعہ: راشد شفیق عدالت میں پیش، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Next Post

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سےہٹا دیا گیا

Related Posts
Total
0
Share