Reg: 12841587     

پاکستان: اب تک کورونا وائرس سے 28 ہزار 870 اموات

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرئونڈ نیوز)

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اموات میں بھی بہت زیادہ کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر آچکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 357 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 7 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 239 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 74 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 870 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار 848 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 582 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 666 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 52 ہزار 396 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 903 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 27 لاکھ 78 ہزار 855 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 78 ہزار 942 ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 649 ہو گئیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ 45 ہزار 58 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 13 کروڑ 83 لاکھ 65 ہزار 328 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 93 لاکھ 61 ہزار 468 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 44 ہزار 119 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 57 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 938 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 907 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 240 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 963 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 633 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 745 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 548 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 363 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ون ڈے سیریز منسوخ، ویسٹ انڈیز کپتان کا ردعمل سامنے آگیا

Next Post

کترینہ اور وکی کا ولیمہ کورونا کی نظر ہوگیا

Related Posts

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی چئیرمین نادرابریگیڈئیر (ر)خالد لطیف سے نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں ملاقات۔

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد…
Read More
Total
0
Share