Reg: 12841587     

کترینہ اور وکی کا ولیمہ کورونا کی نظر ہوگیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرئونڈ نیوز)

بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ولیمے کی تقریب عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے جنوری تک ملتوی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی ان دنوں اپنے ولیمے کی تقریب کی تاریخ طے کرنے میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ بالی ووڈ کی اس نئی نویلی جوڑی نے آئندہ ہفتے اپنے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کرنا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس جوڑی کو ولیمہ جنوری تک ملتوی ہوگیا ہے۔

اس جوڑی کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’وکی اور کترینہ کے استقبالیہ کے مہمانوں کی فہرست وسیع ہے اور اس میں کچھ وی آئی پیز اور دیگر مہمانوں کے نام ہیں، کترینہ اور وکی کورونا وائرس کی وجہہ سے بہت محتاط ہیں کیونکہ وہ کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے ہیں۔

اسی اندرونی ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جوڑے نے راجستھان میں اپنی شادی کے مقام سے ممبئی واپسی پر بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کروانا یقینی بنایا۔

کترینہ اور وکی نے گزشتہ ہفتے محدود تعداد میں مہمانوں کے ساتھ ایک شاندار اور شاہانہ شادی کی تقریب میں شادی کی۔

 واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں ماہ 9 دسمبر کو راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خوبصورت تصویریں تا حال سوشل میڈیا پر وائرل اور انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان: اب تک کورونا وائرس سے 28 ہزار 870 اموات

Next Post

نیو کراچی کی صباء کا مبینہ قاتل گرفتار

Related Posts

چودھری خالد محمود کی سابق مئیر راچڈیل محمد زمان سے انکے بھائی کی وفات اور راچڈیل کونسل کے کونسلر شکیل احمد سے انکے کزن کی وفات پر انکے گھر جا کر تعزیت کی

راچڈیل (عارف چودھری) پاکستان بر طانیہ اور یورپ کی مشہور کاروباری سماجی صحافتی شخصیت چودھری خالد محمود کی…
Read More
Total
0
Share