Reg: 12841587     

دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے، شاہ محمود

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان نازک صورتحال سے دو چار ہے، دنیا نے توجہ نہ دی تو افغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے، دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے متعلق اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس بےپناہ اہمیت رکھتی ہے، کانفرنس دنیاکی توجہ افغانستان پر مبذول کرانے کیلئے بہت اہم ہے، دنیا کوافغانستان کے زمینی حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مہاجرین کا بحران پیدا ہوا تو پاکستان اور ایران تک محدود نہیں رہے گا، مہاجرین روزگار کیلئے یورپ کے دروازوں پر بھی دستک دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت افغانستان میں جنگ نہیں ہورہی، بھوک کا مسئلہ ہے، افغانستان میں معطل بینکنگ سسٹم فوری بحال کرنے کی ضرورت ہے، افغان عبوری حکومت کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہت سے وزرائے خارجہ او آئی سی کانفرنس میں شرکت کیلئے آرہے ہیں، سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی نمائندگی بھی ہوگی، پاکستان کی خواہش ہے کہ مہاجرین باعزت طریقے سے گھروں کو لوٹیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی واپسی کیلئے افغانستان میں سازگار ماحول ہونا سب سےاہم ہے، افغانستان میں روزگار، امن نہ ہو تو مہاجرین واپسی سے کترائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نیو کراچی کی صباء کا مبینہ قاتل گرفتار

Next Post

ہائی بلڈ پریشر متوازن رکھنے کے آسان طریقے

Related Posts
Total
0
Share