Reg: 12841587     

دبئی ماسٹرپلان 2040 کا اعلان، سیاحتی، تفریحی اور صنعتی سرگرمیوں کے نئے اہداف مقرر

(سیداظہرحسین بیوروچیف دبئی)

حکومت دبئی نے’ 2040 کا شہری منصوبہ بندی‘ (دبئی اربن ماسٹر پلان 2040) کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد اسے رہنے کے لیے دنیا کا ایک بہترین شہر بنانا ہے۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق حاکم دبئی کی ہدایت پر شروع کئے اس منصوبے کے تحت 2040 تک دبئی میں بڑے پیمانے پر اقتصادی اور تفریحی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی اوراس کا 60 فیصد تک حصہ قدرتی ماحول کے مطابق ڈھال دیا جائے گا۔ منصوبے کے ایک اہم نکتے کے تحت 2040 تک دبئی کی آبادی 58 لاکھ تک بڑھا دی جائے گی۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق دبئی کی موجودہ آبادی 33 لاکھ 80 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت مزید زمین حاصل کرکے شہریوں کے لیے ضروری خدمات میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس میں 168 مربع کلومیٹر کا رقبہ صنعتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے لیے مختص کرنا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی اور صحت کی سرگرمیوں کے لیے جگہوں میں مزید 25 فیصد گنجائش پیدا کی جائے گی جبکہ سیاحت سے متعلق جگہوں میں 134 فیصد تک گنجائش بڑھائی جائے گی۔ دبئی اربن ماسٹر پلان 2040 کے تحت عوامی نقل و حمل بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ایک مربوط مرکز کے ذریعے سرکاری خدمات تک رسائی فراہم کی جائے گی۔ ماسٹر پلان کے دیگر اہم نکات کے تحت مزید دو اضافی اربن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سرسبز اور تفریحی جگہوں میں مزید 105 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔ منصوبے میں بتایا گیا ہے کہ عوامی ساحلوں کی گنجائش کو 400 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس

Next Post

پنجاب حکومت نے15مارچ 2021سے راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد ملتان، سرگودھا میں مکمل لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Related Posts
Total
1
Share