مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری رہائی ملنےکے بعد دبئی روانہ ہوگئے۔
بابر غوری آج سہ پہر ہی رہا ہوئے تھے جس کے بعد وہ اب سے کچھ دیر قبل غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہوگئے۔
آج کراچی پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کےکیس میں سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔
کراچی کی مقامی عدالت میں پولیس نے آج بابر غوری کے خلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کےکیس میں اپنی رپورٹ جمع کرائی تھی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق بابر غوری کو بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری پرگرفتارکیا گیا تھا، ملزم کےخلاف 16 جولائی 2015 کو سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے اپنی رپورٹ میں بابر غوری کو رہا کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ملزم بابر غوری کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ملے، افسران سے ملزم کو ضابطہ فوجداری کےتحت رہا کرنے کی منظوری لی ہے لہٰذا بابر غوری کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم سے تفتیش کی گئی ہے، ملزم کو متعدد امراض لاحق ہیں، ملزم بابرغوری شوگر، بلڈپریشر، امراض قلب کے مریض ہیں جب کہ ملزم کے گردے کافی کمزور ہیں۔
تفتیشی افسر محبوب الٰہی نے کہا کہ بابرغوری کو رہا کردیا ہے، ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 169 کے تحت رہاکیا گیا ہے، تفتیشی افسر نے کہا کہ پولیس کو اختیار ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 169 کے ملزم کو ضمانت پر رہا کردے، اس حوالے سے عدالت کو جلد آگاہ کیا جائےگا۔