Reg: 12841587     

جمشید چیمہ کی درخواست مسترد، ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

لاہور ہائی کورٹ نے این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن اور جسٹس مزمل اختر شبیر نے 19 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قانون امیدوار کے تجویز اور تائید کنندہ کا ایک ہی حلقہ سے ہونے کا متقاضی ہے، ایک ہی حلقہ سے تجویز و تائید کنندہ کا نہ ہونا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا سبب بنتا ہے۔

ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے قانون کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

فیصلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ قانون کے تحت ریٹرننگ افسر از خود یا اعتراض آنے پر کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر سکتا ہے۔

جمشید اقبال چیمہ کے تجویز کنندہ بلال حسن کا تعلق این اے 130 سے ثابت ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آسٹریلیا: مہاتما گاندھی کے مجسمے کی گردن کاٹ دی گئی

Next Post

رحیم یار خان، باجوڑ میں حادثات، کئی افراد زخمی

Related Posts
Total
0
Share